نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے نام پرشہریوں کو چونا لگانے کی تیاریاں، این او سی کے بغیر اسکیم شروع
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد بائے پاس پر نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے نام سے لوگوں کو چونا لگانے کی تیاریاں، ایچ ڈی اے کے منظوری کے بغیر اسکیم شروع کی گئی، زمین کا معاملہ بھی متنازع، معتدد سروے نمبروں پر اسٹے جاری ہوچکا، نعمت سٹی کے نام سے کسی اسکیم کو این او سی نہیں جاری کی گئی، ڈائریکٹر ایچ ڈی اے، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد بائے پر نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے نام سے شہریوں کو چونا لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جمالی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے نام سے ایک غیرمعروف بلڈر نے قاسم آباد بائے پاس پر عبداللہ گارڈن کے ساتھ نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے نام سے پراجیکٹ لانچ کرکے تشہیر شروع کردی ہے، مذکورہ اسکیم کی ایچ ڈی اے سے این او سی ہی نہیں لی گئی ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق مذکورہ اسکیم کی زمین بھی متنازع ہے اور متعدد سروے نمبروں پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے اسٹے بھی جاری کیا تھا، تاہم بلڈرز نے شہریوں کو چونا لگانے کیلئے اسکیم کی تشہیر و بکنگ شروع کردی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکیم کا کوئی آفس نہیں اور اسٹیٹ ایجنٹس کی معرفت لوگوں کو دھوکا دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس سلسلے میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاہد پرویز نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کو کوئی این او سی نہیں جاری کی گئی، جبکہ این او سیز گزشتہ 4 ماہ سے کسی کو بھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔