میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفون پر رابطہ

آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلیفون پر رابطہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے تک مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے تک مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں مقامی قائدین اور بااثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم کو موثر بنانے کے لیے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے ، پولیو مہم کو اس وقت کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہو گا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کی کامیابی کا سہرا نچلی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں، موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کے سر ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کے درمیان کورونا کے دوران موثر انسداد پولیو کی مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے کورونا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور وبا کے باوجود محفوظ پولیو مہم کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔آرمی چیف اور بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور تمام بچوں کی صحت کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں