میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق خروٹ آباد تھانے کی موبائل اسپنی روڈ پر گشت کر رہی تھی کہ نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو موبائل کے عقبی حصے میں گر کر پھٹ گیا۔دستی بم حملے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 3 پولیس اہلکار سعادت اللہ، زوہیب ارشد، دلاور خان اور 2 راہ گیر محمد اسماعیل اورعصمت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے ۔جام کمال خان نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں