نیو کراچی زون میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کا سلسلہ جاری
شیئر کریں
(جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ سمیت ضلع وسطی کا محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کو اپنا حدف بنالیا نیو کراچی زون میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کا غیرقانونی دھندا اپنے مکمل شباب پر غیرقانونی دھندے میں ہفتہ / مہینہ لاکھوں کی رشوت / بھتہ خوری کا کاروبار دھڑلے سے جاری اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی / ادارتی / علاقائیذرائع نے لنکا ڈھاتے ہوئے انکشاف کیا ہئے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ نارتھ و نیو کراچی زون ” مسرور ” کی شادمانیوں کا سفر جاری مزکورہ افسر و اہلکاروں نے اپنے حاصل شدہ اختیارات کا یکسر غلط و ناجائز استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ ڈیڑھ سو سے زائد غیر قانونی دکانوں کی تعمیرات کا از خود ٹینڈر / کھاتہ کھول دیا اس کار خیر میں مزکورہ افسر کو نہ صرف بلدیہ عظمیٰ کراچی / ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل / میونسپل کمشنر سینٹرل / سیاسی مافیا / متعلقہ تھانہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہئے اس حوالے سے میڈیا / سمیت مختلف فورم کی جانب سے مسلسل نشاندھی کے باوجود متعلقہ اداروں اور منسلک افسران و اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت و چشم پوشی نے سوالات اٹھا دئے ہیں ادھر اس غیرقانونی دھندے کے سبب قومی خزانے کو آمدنی کی مد میں لاکھوں / کروڑوں کا جھٹکا دیکر اپنی جیبیں اور خزانے بھرے جارہیں ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ نیو کراچ زون نے ” مال بناؤ پالیسی ” اختیار کرتے ہوئے ” اوپن مارکیٹ ” میں اپنے فرائض کی بولی لگا رکھی ہئے ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس لاکھوں کروڑوں کے کھیل میں پس پشت ایک سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کا بھی بھاری نذرانہ شامل ہئے اور انکے بغیر مزکورہ گیم خطرے میں پڑھ جاتا ہئے مزکورہ افسر کو پس منظر میں لے جانے کا مقصد اسے آنکھوں سے اوجھل رکھکر بچانا مقصود ہے علاؤہ ازیں ” بیک فٹ ” پر رہ کر چھکوں اور چوکوں کی بھرپور ” اننگ ” جاری ہئے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔