فردوس شمیم نیب کے ریڈار پر آگئے
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی 10لاکھ روپے کے عوض 27نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، فردوس شمیم نقوی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے فردوس شمیم نقوی کو طلبی کیلئے دوبارہ نوٹس بھیجا ہے،نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے، حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 میں 30 سالہ لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی، فردوس شمیم نقوی 2006 میں جبیب گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے نیب نے فردوس شمیم نقوی کو بھی طلب کیا ہے خدشہ ہے کہ گرفتار نہ کرلیا جائے، جس پر عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی 10 لاکھ روپے کے عوض 27نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے نیب و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی