میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی آئین کی بالادستی چاہتی ہے، نواز شریف اب بچ نہیں سکتے، بلاول بھٹو

پی پی آئین کی بالادستی چاہتی ہے، نواز شریف اب بچ نہیں سکتے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اصل میں پاناما کے اصل مسئلے کو کنفیوژ کرکے خود کوبچانا چاہتے ہیں، لیکن وہ اس میں ناکام رہیں گے،حدیبیہ پیپر ز مل کیس میں انصاف ہونا چاہیے ،بلکہ اس کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹائون کے کیس کو بھی چلنا چاہیے،عمران خان کراچی سمیت پورے ملک میں جہاںچاہیں جلسے کریں، لیکن کراچی کے عوام انہیں لفٹ نہیں کرائیں گے، کراچی کے ساتھ ایک عجیب کھیل کھیلا جارہا ہے اور نئی بننے والی جماعتیں عوام کا نہیںبلکہ اپنے مفاد کا سوچ رہی ہیں،جہانگیر بدر مرحوم کی جدوجہد،انتھک محنت،قربانی اور وفاداری ہر سیاسی کارکن کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میںکراچی کے ساتھ ایک عجیب سا کھیل کھیلا جارہاہے او ر جو سیاسی پارٹیاں بنی ہیںوہ اپنے مفادا ت کا سوچ رہی ہیں انہیں کراچی کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔ پیپلزپارٹی کی پوری کوشش ہو گی کہ ہم کراچی کواونر شپ دیں، بلکہ ہم وہاں ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔ انہوںنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اداروں کے خلاف بیان بازی کے حوالے سے کہا کہ میاںنواز شریف کی یہ کوشش ہے کہ وہ پاناما کے اصل مسئلے کو کنفیوژ کر دیں اوراس لیے وہ پہلے سے چلنے والے ایشوز بھی اس کے ساتھ ملا رہے ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ عوام دیکھ رہے ہیں اور وہ جانتے ہیںپاناما ایک انٹر نیشنل اسکینڈل ہے ۔ انہوں نے حدیبیہ پیپرز مل کیس کے حوالے سے کہا کہ یہ کیس کھلا ہے تو انصاف ہونا چاہیے، بلکہ اس کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس بھی چلنا چاہیے۔انہوںنے عمران خان کے دورے کے حوالے سے کہا کہ خان صاحب کراچی سمیت پورے ملک میں جہاں چاہیں جلسے کریں ،لیکن کراچی کے عوام انہیں لفٹ نہیں کرائیں گے اور مسترد کر دیں گے۔ جبکہ علاوہ ازیںکراچی کی سیاست پر سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران کراچی کی سیاست میں مضحکہ خیز چیزیں ہورہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ہمارا شہر اس سے کہیں زیادہ بہتر سیاست کا استحقاق رکھتا ہے۔لاہور میں سینئر رہنماؤں سے ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران اور پریشان کر دینے والا ہے ٗ پیپلز پارٹی کے نظریے میں کوئی ابہام نہیں، اپنا نظریہ چھوڑا ہے نہ سوچ بدلی ہے ٗپیپلز پارٹی جہاں تھی وہیں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی جمہوریت آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے تھے، آج بھی یہی چاہتے ہیں، جبکہ کوئی غیرجمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد قائم کرنے اور پھر ایک دوسرے پر سنگین الزامات نے کراچی کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کردی ہے۔کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ایم کیو ایم پاکستان کے بعض رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جن کی جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں