
ڈی آئی جی ٹریفک رٹ قائم کریں!
شیئر کریں
میں آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی توجہ شہر کی تمام اہم شاہراﺅں پر ٹریفک پولیس افسران کی موجودگی میں ون وے کی کھلم کھلا خالف ورزی‘ اہم شاہراﺅں پر تجاوزات کی بھرمار بالخصوص نیو ایم اے جناح روڈ پر کاروں کے شوروم مالکان کی جانب سے فٹ پاتھ سمیت سڑک پر ڈبل پارکنگ‘ یوٹرن‘ سگنلز توڑنے جیسے واقعات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ ایم اے جناح روڈ‘ شاہراہ فیصل‘ حب ریور روڈ‘ شاہراہ پاکستان سمیت کراچی کی کوئی ایسی اہم شاہراہ نہیں ہے جہاں صبح اور شام رش کے اوقات میں ٹریفک پولیس اور افسران کی موجودگی میں شہریوں کی اکثریت ون وے توڑ کر دوسری جانبانہی شاہراہوں پر ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی مبینہ ملی بھگت سے قائم تجاوزات شہر کے ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کی رٹ پر زبردست سوالیہ نشان ہیں۔ اس کے برعکس ٹریفک پولیس کی یہی نفری مال بردار گاڑیوں کو روک کر ان سے رشوت لینے میں مصروف رہتی ہے لیکن ٹریفک قوانین کی رٹ قائم کرنے میں اپنے فرائض ادا کرنے میں بالکل بے بس نظر آتی ہے۔ ایسی ٹریفک پولیس کا کیا جواز رہ جاتا ہے ۔ ڈی آئی جی ٹریفک رٹ قائم کریں۔
جاوید اختر‘سول اسپتال کراچی