میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ،رشوت کی عدم وصولی،سبفائر آفیسر رحیم بیگ آپے سے باہر

بلدیہ عظمیٰ،رشوت کی عدم وصولی،سبفائر آفیسر رحیم بیگ آپے سے باہر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی مئیر و ڈپٹی مئیر کی ناک کے نیچے غنڈہ راج چیف فائر آفسیر کے کمرے کو ٹارچر سیل بنادیا گیا سائٹ فائر اسٹیشن کے سب فائر آفیسر رحیم بیگ نے اپنے ہم منصب ساجد پر رشوت نا دینے پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی حیرت انگیز طور پر مزکورہ واقع چیف فائر آفیسر کے کمرے اور انکی موجودگی میں ہوا مضروب کیساتھ بہیمانہ سلوک کیساتھ ساجد ہی کو معافی کا کہا گیا ذرائع کا دعویٰ ہے معافی کے بعد جان بخشی ملی اس افسوسناک واقع سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کیس کو دھونس و دھمکی کے سبب دبا دیا گیا محکمہ جاتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رحیم بیگ نامی فائر آفیسر نے ‘ کے ایم سی ‘ میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے موصوف پہلے ‘ ایم کیو ایم لندن پھر پاکستان بعد ازاں گینگ وار اور اجکل حکمران جماعت کی چھتری تلے امان لے رکھی ہے موصوف خود ساختہ طور پر خود کو پیپلز پارٹی کی بھاری شخصیت ایم این اے قادر پٹیل کا کورڈینیٹر بھی کہتے پھرتے ہیں اور اس نام کیساتھ پوری کے ایم سی میں دندناتے پھرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بدنام نا ہونگے تو کیا نام نا ہوگا موصوف کا مزکورہ عمل ایک جانب سرکاری و قومی اداروں کا نظم و نسق اور ضابطہ اخلاق و قانون کے منافی عمل اور صریح قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے تو دوسری طرف سیاسی جماعتوں کی نیک نامی پر بدنما داغ بھی ہے ایسے عناصر کی اداروں میں موجودگی ایک جانب قانون شکنوں کے حوصلے بلند کرنے کا باعث ہیں تو دوسری طرف قانون پسندوں کی حوصلہ شکنی اور محکمہ جاتی نظم و نسق کیلے بھی زہر قاتل ہے مزکورہ عمل محکموں میں موجود سیاسی جماعتوں اور انکے درمیان ہم آہنگی کیلے بھی تباہ کن ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں