پی ٹی آئی کا احتجاج عمران خان سے ملاقات کیلئے ہے،شیخ وقاص اکرم
شیئر کریں
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ایس سی او کے حوالے سے نہیں، عمران خان سے ملاقات کیلئے ہے، اگر 14اکتوبر تک نہ ملنے دیا تو پھر احتجاج کی تیاری شروع ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ایس سی او کے حوالے سے نہیں ہے، پنجاب کے بعد اسلام آباد میں گرینڈ احتجاج کی کال دینی تھی، اب ہوا یہ کہ عمران خان سے سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور بہنوں کی ملاقاتیں بھی بند ہوگئیں، پھر خبریں آنے لگ گئی کہ عمران خان کو ایکسرسائز نہیں کرنے دی جارہی اور ان کی ٹریٹمنٹ اور کھانے کے حوالے سے عجیب وغریب خبریں ہم تک پہنچیں، ہمارے پاس تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں تھا جیل حکام کہتے ایسی کوئی بات نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کے بہت سے حقوق پروٹوکول ہوتے ہیں ، لیکن ایک عام قیدی کے حقوق دیئے جائیں، ان سے فیملی اور وکلاء کو ملنے دیا جائے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج ایس سی او کے حوالے سے نہیں بلکہ عمران خان سے ملاقات کیلئے ہے، اگر 14اکتوبر تک نہ ملنے دیا تو پھرپارٹی تنظیموں نے 15اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے۔ا حتجاج کی کال سیاسی اور کورکمیٹی نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ہوا تو ہم نے آنسوگیس کی شیلنگ کو برداشت کیا یہی ہماری مزاحمت تھی، کوئی انتشار نہیں پھیلایا۔ پی ٹی آئی کا ورکر بڑا ذمہ دار ہے۔