میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کی درخواست پر سماعت، کوئی وکیل پیش نہ ہوا

عمران خان کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کی درخواست پر سماعت، کوئی وکیل پیش نہ ہوا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے مقرر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پہلے ہی 25 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، رجسٹرار آفس کا رول ہے، کیس 25 اکتوبر کو ہی سنا جائے گا۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا، دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ 5 اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے، عدالت نے درخواست کو 2 ہفتوں میں دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کہا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست کو 25 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ استدعا ہے کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں