میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کراچی میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

سول اسپتال کراچی میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سول اسپتال بھی کرپشن سے محفوظ نہ رہا۔اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف سامنیآگیا۔ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات کاحکم دے دیا ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹرروتھ فاؤ سول اسپتال میں کرپشن ادویات،میڈیکل ساز و سامان کی خریداری کی مد میں کی گئی،ادویات کی خریداری ضروری سرٹیفکیشنز اوردستاویزات کے بغیرکی گئی،اسپتال انتظامیہ نے کنٹریکٹرز کو غیر فعال بینک اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی مشکوک گارنٹی کی بنیاد پر ادائیگیاں کیں ،سول ہسپتال کی ادویات مریضوں کو دینے کے بجائے میڈیکل اسٹورز فروخت کی گئی،ذرائع اینٹی کرپشن کا مزید کہناتھاکہ اسپتال انتظامیہ کے پاس ادویات کی خریداری کا ریکارڈ موجود بھی نہیں ہے،اانتظامیہ نے گیس سلینڈر اور مائع گیس کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں بھی کی ہیں،سی ٹی اسکینر کی اپ گریڈیشن کے لئے حکومت سے کروڑوں روپے وصول کئیلیکن اپ گریڈیشن کا منصوبہ وقت پر مکمل نہ کرکے حکومت مالی نقصان پہنچایا گیا،لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونے کے باوجود جنریٹر کے لئے کروڑوں روپے کا فیول پھونک دیا،سول اسپتال کیسولہ جنریٹرز میں سے چھ غیر فعال ہیں جبکہ اکیاون ہزار لیٹر فیول کا ریکارڈ موجود بھی نہیں ہے،اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر فنڈز کے استعمال میں بھی خرد برد کی ہے،انتظامیہ نے اے جی سندھ سے ادائیگیوں کا سرٹیفیکیٹ حاصل کئے بغیر کمپنیز کو ادائیگیاں کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں