میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی کے معاملے کی آڑ میں لسانی فسادات کرانے کی کوشش

اسریٰ یونیورسٹی کے معاملے کی آڑ میں لسانی فسادات کرانے کی کوشش

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) اسریٰ یونیورسٹی کے مامرے کی آڑ میں لسانی فسادات کرانے کی کوشش، قائم مقام وائس چانسلر جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو متضاد بنانے کیلئے منظم مہم شروع کردی گئی، ایم ڈی زید لغاری کی جانب سے مولا داد اعوان نامی شخص کو ٹاسک دے دیا، ذرائع، یونیورسٹی و ہسپتال کے اطراف میں مقرر کئے گئے سینکڑوں لوگوں نے چانسلر، وائس چانسلر سمیت دیگر اسٹاف کو حراسان کرنا شروع کردیا، زید لغاری کی جانب سے جان خطرہ ہے، ادارے تحفظ دین، احمد ولی اللہ قاضی، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی مامرے کی آڑ میں لسانی فسادات کرانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل عدالتی احکامات کی روشنی میں قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی جانب سے کیمپس و ہسپتال کی سیکیورٹی کیلئے سیکورٹی کمپنی کے ذریعے انتظامات کئے جا رہے تھے تاہم سابقہ وائس چانسلر کی بیٹے اور ایم ڈی زید لغاری کی جانب سے وائس چانسلر کی سیکورٹی کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے اور اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے لسانی کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق زید لغاری نے مولا داد اعوان نامی ایڈمنسٹریٹر کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کیلئے ٹاسک دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اطراف میں ہوٹلوں اور دکانوں پر جرائم پیشہ افراد بٹھا دئے گئے ہیں جنہوں نے یونیورسٹی جانے والے چانسلر، وائس چانسلر و دیگر اسٹاف کو حراسان کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث قائم مقام وائس چانسلر نے تین دن یونیورسٹی بند کردی ہے، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اطراف میں مقرر سینکڑوں نامعلوم لوگوں نے سیکیورٹی گارڈز سمیت اسٹاف کو لسانی بنیادوں پر حراسان کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر لسانی فسادات کے سر اٹھانے کا خدشہ ہے، دوسری جانب اسری یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی فیملی کو زید لغاری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، زید لغاری عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں کے کہا کہ طلباء و والدین کو فیس جمع کرانے سے روک دیا گیا ہے، ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ سیکورٹی کمپنی کے ذریعے تعینات کئے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی ادارے ان کی تصدیق کر سکتے ہیں، زید لغاری کی جانب سے جھوٹا پروپگینڈہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں