میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا نجمی عالم کو کراچی کا آئندہ میئر نامزد کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا نجمی عالم کو کراچی کا آئندہ میئر نامزد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ؍ عقیل احمد ) پاکستان پیپلز پارٹی نے نجمی عالم کو کراچی کے آئندہ میئر کے لئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے پہلے تاج حیدر ، وقار مہدی ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ناموں پر غور کیا گیا تھا لیکن انہوں نے یونین کونسل کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا جس کے بعد اب نجمی عالم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نجمی عالم یونین کونسل کے چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں انہیں میئر بنانے کے لئے جے یو آئی ، اے این پی ، مسلم لیگ ( ن ) کی حمایت حاصل کی جارہی ہے نجمی عالم اس وقت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں انہوں نے سیاست کا آغاز سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا تھا وہ شہید نجیب کے چھوٹے بھائی ہیں اس وقت وہ پی پی پی کراچی ڈویزن کے سینیئر نائب صدر ہیں وہ ماضی میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں