میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی استدعا

سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی استدعا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات میں روڑے اٹکاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کرنے تو مرحلہ وار کرائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 اور دوسرے میں 4 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں کیوں کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی اہلکار مطلوبہ تعداد میں دستیاب نہیں ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس اقدام سے سندھ حکومت کو وسائل کی دستیابی میں مدد ملے گی اور اس طرح کراچی میں بلدیاتی انتخابات پرامن اور شفاف انداز سے ہوں گے۔ حکومت سندھ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار سیلاب متاثرین کے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر پرامن انتخابات ممکن نہیں ہوں گے، چیف سیکریٹری اور آئی جی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ صوبائی حکومت اس سے قبل بھی شہرِ قائد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں