میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کلب میں کرپشن ،معاون خصوصی ارباب لطف اللہ نے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں

حیدرآباد کلب میں کرپشن ،معاون خصوصی ارباب لطف اللہ نے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد کلب میں بدانتظامی اور مبینہ کرپشن، معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ حرکت میں آگئے، تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، نئے ایڈمنسٹریٹر تعینات، حسن علی شاہ نے عہدہ سنبھال لیا، معاون خصوصی نے کیمپ آفس بھی قائم کرلیا، تفصیلات کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ کے ماتحت حیدرآباد کلب میں مبینہ طور پر بدانتظامی اور کرپشن پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ حرکت میں آگئے ہیں، ارباب لطف اللہ کے احکامات پر کلب کے تمام کمیٹیاں تحلیل کردی گئی ہیں، سیکریٹری محکمہ کھیل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کلب کے معاملات چلانے کیلئے قائم ویجیلینس کمیٹی ، بلڈنگ مینٹینس کمیٹی ، فوڈ کمیٹی اسپورٹس کمیٹی اور سیکورٹی کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے، جبکہ کلب کے معاملات چلانے کیلئے نئے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا گیا ہے، محکمہ کھیل کی جانب سے گریڈ 17 کے ایڈمنسٹریٹر انجینئر مشتاق میمن کو ہٹا کر گریڈ 18 کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (اسپورٹس) جامشورو حسن علی شاہ کو نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا جنہوں نے عہدہ سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کلب میں مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کے شکایات کے بعد معاون خصوصی ارباب لطف اللہ نے تمام تر معاملات خود دیکھنے کیلئے کلب میں کیمپ آفس بھی قائم کر لیا ہے۔ واضع رہے کہ حیدرآباد کلب میں شادیوں سمیت دیگر تقریبات اور کلب میں بدانتظامی کی کافی شکایات تھیں جس کا معاون خصوصی نے ایکشن لیتے ہوئے اہم تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں