حیسکومیں جعلی تقرریاں،ایف آئی اے حرکت میں آگئی
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) جعلی بھرتیاں اور تقرریاں، ایف آئی اے حیدرآباد کی کارروائی، حیسکو کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل سمیت ایک حاضر سروس کلرک گرفتار، علی انور جوکھیو اور طاہر مغل بھاری رشوت کے عوض جھوٹے آرڈر بنا کر لوگ بھرتے کرتے تھے، مسرور بلوچ، دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا، ایڈیشنل ایس ایچ او ایف آئی اے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بھرتیوں اور تقریروں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے ٹیم نے ایڈیشنل ایس ایچ او مسرور بلوچ کی سربراہی میں دو چھاپے مار کر ایس ایس پی حیدرآباد کے آفس کے باہر سے اور کوٹری روڈ سے حیسکو کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن علی انور جوکھیو اور کلرک طاہر مغل کو گرفتار کرلیا، ایڈیشنل ایس ایچ او مسرور بلوچ کے مطابق دونوں ملزمان 2013 سے لوگوں سے لاکھوں روپے لیکر جھوٹے آرڈرز بنا کر جعلی بھرتیاں اور تبادلے کرتے تھے، ایف آئی اے 2019 سے معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی اور ایف آئی آر کاٹنے کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا، مزید افراد بھی شامل ہونے کا شبہ جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ کی درخواست کی جائیگی۔