میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کی جانب سے ضلعی ہیلتھ افسران اور سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کوبذریعہ خط احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔شہر قائد میں ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو خط تحریر کیا ہے جس میں تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوز کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔عملے کی چھٹیاں منسوخ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت ہیٹ ویوز کے لئے فوری طور پر خصوصی واڈز بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں