میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیرات جلد شروع کرنے کی تیاریاں

ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیرات جلد شروع کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ) ملیر ایکسپریس وے کا منصوبہ 40ارب روپے مالیت سے نجی سرمایہ کاری کی مددسے باضابط تعمیرات کا جلد آغاز ہونے کی توقع ہے،کراچی کا سب سے بڑا اور منفر د نوعیت کا منصوبہ نجی ادارہ اپنی مددآپ کے تحت سرمایہ کاری کریں گے، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کا بڑا میگا پروجیکٹ لاہور اور کراچی کے تین سرمایہ کار کمپنیو ں کی کنسوشیم کے تحت منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا منصوبے کے تحت ڈیفنس کورنگی جام صادق پل سے سپرہائی وے M-9کی سڑک تک ایجوکیشن سٹی سے لنک ہوگا،DHAسٹی کے نذدیک راستہ ملایا جائے گاجس کے نتیجے میں 38.40کلومیٹر طویل سفر صرف 25منٹ طے ہوسکیں گا،سڑک میں گاڑیوں کی کم سے کم 50اور زیادہ 100کلومیٹر فی گھنٹہ رفتارہوگی،لوگوں کو چلنے اور جانووں کے لئے 9مقامات پر پل تعمیراورٹول ٹیکس کا دومرکزی گیٹ سمیت 20مقام پر چوکیاں بنائیں جائیں گے،ایک ارب روپے ٹول ٹیکس سے آمدن کی توقع ہے کاریں اور دیگر گاڑیوں کے لئے مختص ہوگئی سڑک پر تما م لائٹ سولرانرجی کا استعمال کیا جائے گا، منصوبہ کی لاگت27.60ارب روپے تاہم منصوبہ مجموعی لاگت29.80ارب روپے خرچ ہوں گے جن میںپروجیکٹ کے تعمیرات کا سول ورک کی لاگت 24.86ارب روپے ،کنٹی جنسی اخراجات دو ارب 40کروڑ روپے،30کروڑروپے منصوبہ کا انشورش فیس کے ساتھ ساتھ د و ارب 73کروڑ روپے ٹیکس بھی سرمایہ کار کمپنی ادا کریں گی اس ضمن میں سلمان محمود اینڈ کمپنی،نیاز محمد خان اینڈ برادرزاور حبیب کنسٹریشن سروسز ، فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن اور زاہد خان اینڈ برادرز کی کنسوشیم کے تحت سابق چیئر پرسن پلاننگ ڈیولپمنٹ سندھ نائید دررانی، سیکریٹری فنانس سید حسن نقوی، زیر حراست نیب سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، سینئر چیف ڈیولپمنٹ ورکس اینڈ سروسز محمد صالح میمن، شورش لودھی وائس چانسلر NEDاور پروجیکٹ دائریکٹر نیاز سومروکے دستخط سے جاری کیا گیا ہے،ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے منصوبہ سے قبل ندی کی50 سال تک سیلابی ریکارڈ کے مشاہدہ پر کیا گیا ہے،منصوبہ میںپل کی چوڑائی 7.30میٹر اور10.95میٹر اسکوئر ہے ،جام صادق پل کے نذدیک 7اسکوئر میٹر ہوگا،6لین، ہر لین 3میٹر ہوگا،دوطرفہ ہوگا،تعمیرات 36ماہ میں مکمل ہوگا،25سال معاہد ہ کے تحت کمپنی ٹول ٹیکس سے آمدن سے پورا کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں