میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف کے لیے ٹھیک نہیں، چودھری نثار

عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف کے لیے ٹھیک نہیں، چودھری نثار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ اداروں پر تنقید نہ کر نے کا حلف اٹھایا ہے ٗ عدلیہ سے محاذ آرائی ملک ٗ نوازشریف اور پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں ٗایک عدالت سے انصاف نہیں ملا تو دوسری عدالت سے مل جائے گا ٗ وزیر اعظم اور وزراء بیان بازی کے بجائے گھر کو صاف کر نے میں اپنا وقت صرف کر یں گے توملک کے لیے بہتر ہوگا ٗپارٹی میں نہ کوئی فاروڈ بلاک ہے نہ ہی دھڑے بندی ہے ٗ اپنے ضمیر اور خمیر کے مطابق سیاست کررہا ہوں ٗ میری تحقیقات کے مطابق ٹی وی چینل پر دکھایا جانے والا خط جعلی ہے ٗکوئی کچھ بھی کہتا رہے ٗ پالیسی وہی بنتی ہے جس کا پارٹی لیڈرشپ فیصلہ کرتی ہے۔وہ ٹیکسلا میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سینئر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے ۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے حوالے سے سوال پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثارنے کہاکہ ویڈیو میں نے نہیں دیکھی اور نہ اخبار میںاس حوالے سے خبر پڑھی ہے ٗمجھے حقیقت کا علم نہیں ہے ٗویڈیو میں سامنے آنے والے دو افراد کون تھے ؟ کیا وہ خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی سے تھے ؟ جب تک صحیح صورتحال سامنے نہیں آجاتی تبصرہ نہیں کر سکتا ۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ اس وقت ملک میں جمہوریت ہے اور رول آف لاء بھی ہے ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے کیسز کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ باقی کیسوں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا ٗ اگر ہم سمجھتے ہیں ایک عدالت میں انصاف نہیں ہوا تو دوسری عدالت میں جانا چاہیے ٗ پھر تیسری عدالت میں جانا چاہیے ٗکیسز کے بارے میں فیصلہ عدالت میں ہی ہوسکتا ہے ۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ معاملے پر مزید اظہا رخیال کر کے تیل نہیں ڈالنا چاہیے ٗ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنا کیس عدالت میں لڑنا چاہیے ٗ عدالت سے کسی قسم کی محض آرائی نہیں ہونی چاہیے، یہ پارٹی اور نوازشریف کے لیے ٹھیک نہیں ٗملک اوراداروں کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے ٗمیں آج بھی اس موقف پر قائم ہوں ۔وزیر خارجہ کے بیان کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ بیان اخبار میں پڑھا ہے نہ اس بیان کی تردید پڑھی ہے نہ ہی تصدیق پڑھی ہے، یہ انتہائی تشویشناک بیان ہے ٗ پاکستان کسی ملک کو اپنے علاقے اور اپنے ملک کے اندر جوانئٹ آپریشن کی اجازرت اور نہ ہی کوئی پرپوزل دے سکتا ہے ٗپاکستان جوہری طاقت ہے جس کی فائٹنگ فوج ہے ٗ دنیا کی پانچویں بڑی فوج ہے، ہمیں اپنی فوج کی صلاحیت پر اعتماد ہے، اگر کسی اور طاقت کو کہیں کہ وہ ملک آئیں تو یہ تضحیک آمیز ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر نہیں کہا تو اس کی تردید ہونی چاہیے ٗپاکستان میں کوئی آپریشن ہونا ہے تو پاک فوج پوری صلاحیت رکھتی ہے ٗپاکستان میں سیکڑوں آپریشن ہوئے ہیں، ہماری سیکورٹی فورسز کی صلاحیت ہے کہ وہ آپریشن خود کر ے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں