میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیپٹن (ر) صفدر کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، وزیراعظم خاقان

کیپٹن (ر) صفدر کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، وزیراعظم خاقان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی جانب سے احمدی فرقے کے خلاف تقریر سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘نہ میں اور نہ ہی میاں صاحب یا پارٹی ان خیالات کی ذمہ دار نہیں اور کیپٹن صفدر کو ایسا کچھ نہیں کہنا چاہیے تھا اور پارٹی میں کوئی بھی ان سے متفق نہیں ہے،وزیراعظم نے کہا کہ بطور پارلیمانی لیڈرمیرا فرض ہے کہ میں اس معاملے پر کیپٹن صفدر سے بات کروں،شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کو رد کردیا کہ کیپٹن صفدر کا بیان نفرت انگیز تقریر کے زمرے میں آتی ہو اور ‘صفدر نے جو کہا وہ جذبات کا اظہار تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے معاشرے میں افراتفری پھیلے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا داماد ہونے کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں