محکمہ ورکس اینڈ سروسزم،صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا سسٹم فعال
شیئر کریں
شام لال لاسی ٹھیکیدار تین ڈویژن میں سرگرم ، افسران کی تعیناتی کا بھی ذمہ دار
پروونشل ہائی وے حیدرآباد کے تمامعاملات چیف انجینئر ایوب جونیجو کے سپرد ہیں
کراچی (نمائندہ جرات) محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں بھی علی حسن زرداری نے پنجے گاڑ لئے، شام لال لاسی نامی ٹھیکیدار پراونشل بلڈنگ کراچی کی تینوں ڈویژنوں کا کرتا دہرتا، حیدرآباد کے معاملات چیف انجینئر ایوب جونیجو کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر علی حسن زرداری کے سسٹم نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں بھی پنجے گاڑ دئے ہیں، علی حسن زرداری گزشتہ کئی سالوں سے ڈیفکٹو صوبائی وزیر آبپاشی ہیں اور محکمہ آبپاشی کے تمام معاملات، ٹینڈر اور ٹھیکے علی حسن زرداری کا سسٹم دیکھتا ہے، علی حسن زرداری کے پاس اس وقت محکمہ جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان ہے، ذرائع کے مطابق علی حسن زرداری کے سسٹم نے ورکس اینڈ سروسز میں بھی پنجے گاڑ لئے ہیں، ذرائع کے مطابق پراونشل بلڈنگ کراچی کی تینوں ڈویژنوں 1،2 اور 3 کے معاملات شام لال لاسی نامی ٹھیکیدار کے حوالے ہیں جس کی مرضی سے افسران کے تقرریان و تبادلے ہوتے ہیں، پراونشل ہائی وے حیدرآباد کے تمام معاملات چیف انجینئر ایوب جونیجو کے حوالے کئے گئے ہیں جو کہ تمام معاملات سنبھالتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایوب جونیجو کی مرضی کے بغیر کسے بھی افسر کی پراونشل ہائی وے حیدرآباد میں تقرری و تبادلہ نہیں ہو سکتا, محکمہ آبپاشی میں علی حسن زرداری کے سسٹم کے ذریعے سمال ڈیمز کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کو آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی ۔