میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعہ سے متعلق 2 مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے پی ٹی ا?ئی رہنماؤں میں فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اس روز ہونے والے پْرتشدد واقعات کے سلسلے میں لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج 2 مقدمات میں رہنمائوں کو نامزد کیا گیا ہے۔احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات سمیت متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے خلاف شروع ہونے والا کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے۔دونوں مقدمات کی سماعت آج اے ٹی سی کے جج ابھر گل خان نے کی جنہوں نے علیحدہ علیحدہ لیکن ملتے جلتے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے اور انہیں سب انسپکٹرز شہزاد اکرم اور تنویر احمد کے حوالے کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں