میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر میں فائرنگ سے جامعہ ابی بکر کے مہتمم شیخ ضیاء الرحمن شہید

گلستان جوہر میں فائرنگ سے جامعہ ابی بکر کے مہتمم شیخ ضیاء الرحمن شہید

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان شہید ہو گئے۔ تفصیلات  کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کر دیا۔ اے ایس پی ظفر چھانگا کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں ایف بی آر بلڈنگ کے سامنے پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے جہاں اُن پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مولانا سے موبائل فون یا نقدی بھی نہیں چھینی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 خول ملے ہیں جس میں چار خول نائن ایم ایم اور سات تیس بور کے ہیں۔ اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی کر لی ہے جس سے ٹارگٹ کلرز کی شناخت ممکن ہو جائے گی۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، دریں اثنا آئی جی سندھ رفعت مختار نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں