میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد : ایف آئی اے کی کارروائیاں ،غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

حیدرآباد : ایف آئی اے کی کارروائیاں ،غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں ایف آئی اے کی تابڑ توڑ کارروائیاں، غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث منیجر بینک الحبیب سید سرفراز شاہ، رفیق سومرو، ارسلان احمد، اور سید دانش علی گرفتار، گرفتار افراد نجی بنک الحبیب اور میزان سے وابستہ ہیں، ذرائع، گرفتار ملزمان گھروں تک کرنسی کی ترسیل میں ملوث ہیں، ایف آئی اے، ایف آئی اے نے گزشتہ رات بھی کارروائی کرتے ہوئے رائل ایکسچینج کے مالک عامراقبال کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدرآباد نے حیدرآباد میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر حمید اللہ بھٹو کی ہدایات پر ایف آئی اے افسران مسرور بلوچ اور اکبر سومرو کے سربراہی میں ایف آئی اے حیدرآباد نے صدر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے میزان بینک سے وابستہ رفیق سومرو، ارسلان احمد، بینک الحبیب کے منیجر سید سرفراز شاہ اور سید دانش علی کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان غیرقانونی طور پر گھروں تک غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کرتے تھے اور بلیک مارکیٹنگ مافیا کارندے تھے، واضع رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ رات لطیف آباد نمبر 7 میں رائل ایکسینچ کے مالک عامر اقبال، کے گھر پر چھاپہ مار کر 25 سے زائد ممالک کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے، گرفتار ملزمان میں رائل ایکسچینج کا مالک عامر اقبال بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں