شہری کی ڈاکووں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ ،2 ڈاکو ہلاک رقم کوئی اور شخص لیکر فرار
شیئر کریں
کراچی میں ڈاکو راج برقرار ہے ، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ،شہریوں نے ازخود ڈاکووں سے نمٹنا شروع کردیا
کورنگی میں فیکٹری مالک سے مسلح افراد کااسلحہ کرگولیاں برسادیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے رقم لے کرفرارہونیو الے کی تلاش شروع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں بینک سے رقم نکلوانے والے فیکٹری مالک اورمنیجرسے رقم چھینے کی واردات کے دوران فیکٹری مالک نے ڈاکووں کا اسلحہ چھین کرانہیں پرفائرنگ کردی جس سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران فیکٹری مالک سے گرنے والی رقم، موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیوائس مجمع میں سے کوئی شخص لیکر رفو چکر ہوگیا. پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے رقم لیکر فرار ہونے والیکی تلاش شروع کردی۔شہرقائد میں ڈاکو راج بدستور برقرار ہے ، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ،شہریوں نے ازخود ڈاکووں سے نمٹنا شروع کردیا ۔پیر کوعوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب فیکٹری مالک اورمنیجرسے رقم چھینے کی واردات کے دوران فیکٹری مالک نے ڈاکوئوں کا اسلحہ چھین کرانہیں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران فیکٹری مالک سے گرنے والی رقم ، موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیوائس مجمع سے کوئی شخص لیکر رفو چکر ہوگیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی لانڈھی نوازخان اورایس ایچ اوعوامی کالونی جمال خان لغاری نے بتایا کہ فیکٹری مالک ابرار اپنے منیجرفیضان کے ہمراہ کورنگی صنعتی ایریا میں واقع بینک الحبیب سے 50 ہزار روپے لیکر موٹر سائیکل پر واپس فیکٹری جا رہے تھے ایک موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکووں نے ان کا تعاقب شروع کردیا اورکچھ ہی فاصلے پرجاکرسنسان جگہ مسلح ڈاکووں نے انہیں روک کراسلحے کے زور پر رقم چھینے کی کوشش کی۔فیکٹری مالک ابرارنے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوئوں سے پستول چھین کرانہیں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پرہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران فیکٹری مالک سے شاپنگ بیگ میں موجودرقم، موبائل فون اور ایک انٹرنیٹ ڈیوائس وہیں گر گئی جو کہ موقع پرموجود مجمع سے کوئی شخص لوٹ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے 125 موٹر سائیکل اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی اور ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی تاحال کوئی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے پولیس کے مطابق متاثرہ فیکٹری مالک کی کورنگی میں موٹر سائیکلوں کے پرزے بنانے کی فیکٹری ہے۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ رقم سمیت دیگر چیزیں لوٹ کرفرار ہونے والوں کوسراغ لگا کرانہیں گرفتارکیا جا سکے ۔