میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیہ حیدرآباد ،فیاض کلیار نیتجاوزات کو کاروبار بنا لیا

محکمہ بلدیہ حیدرآباد ،فیاض کلیار نیتجاوزات کو کاروبار بنا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بجری ریتی والوں سے 30 سے 50 ہزار طلب کرنے لگا، نہ دینے پر کارروائی کی دھمکیاں
محکمہ بلدیہ بااثر ملازم فیاض کلیار کے خلاف تاحال کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) محکمہ بلدیہ حیدرآباد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ لطیف آباد کی بھتہ خوری عروج پر، فیاض کلیار نے انکروچمنٹ کو کاروبار بنا لیا ہے، بجری ریتی والوں سے 30 سے 50 ہزار طلب، نہ دینے پر کارروائی کی دھمکیاں، محکمہ بلدیہ بااثر ملازم فیاض کلیار کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ لطیف آباد فیاض کلیار کی بھتہ خوری عروج پر پہنچ گئی ہے، گریڈ 16 کے اسسٹنٹ فیاض کلیار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ لطیف آباد سمیت ٹیکس وصولی کا چارج بھی دے دیا گیا ہے، فیاض کلیار کی بھرتی و بلدیہ اعلیٰ میں مقرری بھی جعلی ہے جبکہ وہ بلدیہ اعلیٰ کا ملازم بھی نہیں ہے، فیاض کلیار نے انکروچمنٹ کو دھندہ بناتے ہوئے لطیف آباد میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہے، لطیف آباد میں ریتی، بجری اور پتھارے والوں سے 30 سے 50 ہزار طلب کرنے کے ساتھ نہ دینے پر سنگین کارروائیوں کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، فیاض کلیار کی سرپرستی میں منظم مافیا نے لوگوں کو مختلف طریقوں سے لوٹنے کو سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، محکمہ بلدیات تاحال فیاض کلیار کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں