سیلاب گزرگیا،حیدرآباد میں معمولات زندگی بحال
شیئر کریں
پیپلزپارٹی رہنماعلی محمدضلعی انتظامیہ کیخلاف اچانک متحرک
حالی روڈپردھرنا
پیپلزپارٹی حیدرآبادکے جنرل سیکرٹری کی ضلعی انتظامیہ ،بلدیہ اعلی حیدرآباد،محکمہ صحت کے افسران کیخلاف کیس داخل کرنے کی درخواست
شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال خراب ہے، مختلف وبائی امراض نے جنم لیا ہے اور سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ،علی محمد سہتو
حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز ) سیلاب گزر گیا، شہر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے، پیپلزپارٹی حیدآباد کے جنرل سیکریٹری علی محمد سہتو اچانک متحرک ہوگئے، ضلع انتظامیہ، بلدیہ اعلیٰ اور محکمہ صحت کے خلاف گلشن حالی میں دھرنا، افسران پر کیس داخل کرانے کیلئے حالی روڈ تھانے پر درخواست جمع کروادی، آج شہباز بلڈنگ کے سامنے احتجاج کا اعلان، کارکنان بھی حیرت زدہ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں سیلابی صورتحال ختم ہونے، شہر میں نکاسی آب اور معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد پیپلزپارٹی حیدرآباد ضلع کے جنرل سیکریٹری علی محمد سہتو نے اچانک نمودار ہوکر افسران کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے، گزشتہ رات علی محمد سہتو نے کارکنان کے ساتھ گلشن حالی میں دھرنا دیا اور حالی روڈ تھانے پر ضلع انتظامیہ، بلدیہ اعلیٰ اور محکمہ صحت کے افسران پر کیس داخل کرنے کیلئے درخواست دی ہے، جبکہ آج شہباز بلڈنگ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، علی محمد سہتو کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال خراب ہے، مختلف وبائی امراض نے جنم لیا ہے اور سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے 24 گھنٹے میں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، 24 گھنٹے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، پیپلزپارٹی حیدرآباد ضلع میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے ہیں اور پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد ضلع کے تین گروپس میں تنازعات چل رہے ہیں، پیپلزپارٹی کارکنان بھی علی محمد سہتو کی اچانک احتجاج پر حیرت زدہ ہیں۔
ا