نئے حیسکوچیف ناکام،حیدرآبادمیں بدترین لوڈشیڈنگ لوگ گرمی سے بلبلا اٹھے
شیئر کریں
حیدرآبادشہرمیں دس سے بارہ گھنٹے اورمضافاتی دیہاتوں مں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی
کئی علاقوں میں خراب ہونے والے ٹرانسفارمردوہفتے بعد بھی تبدیل نہیں کیے گئے،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20گھنٹے ہوگیا
حیدرآباد( رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) نئے حیسکو چیف ناکام، ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ، لوگ گرمی سے بلبلا اٹھے، دیہاتی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، حیدرآباد شہر میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی غائب، لطیف آباد اور سٹی کے علاقے میں بدترین لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت نے حیسکو چیف کا عارضی چارج ریاض پٹھان کے حوالے کیا تھا، تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل وفاقی حکومت نے حیسکو چیف نور احمد سومرو کو ہٹا کر چیف کمرشل افسر ریاض پٹھان کو سی ای او کا عارضی چارج دیا تھا، ریاض پٹھان کے چارج سنبھالنے کے بعد انتظامی طور پر مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شہری علاقوں میں 10 سے 12 جبکہ دیہاتی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ گرمی کی شدت سے بلبلا اٹھے ہیں، حیدرآباد شہر کے علاقوں لطیف آباد اور سٹی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، مذکورہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے بھی زیادہ ہوگیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد دو دو ہفتے گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں کئے گئے، شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے حیسکو چیف ریاض پٹھان سے عارضی چارج واپس لیکر مستقل حیسکو چیف تعینات کرکے لوگوں کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جان چھڑائی جائے۔