میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے زیادتی کیس ،ملزمان کا سراغ مل گیا

موٹروے زیادتی کیس ،ملزمان کا سراغ مل گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۰

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کیس کے بعد یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کیس کے بعد یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب انعام غنی کیساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون سے رابطہ ہوا ہے اور انصاف کا یقین دلایا اور پولیس اہلکار بھی رابطے ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عابد علی ولد اکبرعلی کے خلاف 7مقدمات درج ہیں، وقارعلی چودہ دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو کر آیا ہے، میڈیا تسلی رکھے اس کیس کے ملزمان بھی گرفتارہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ ملزمان کی مدد دینے والوں کو 25.25 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ ہم قانون کے پابند ہیں قانون سے ماورائے کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ ملزمان کوعدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا، پوری کوشش ہو گی ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں