میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر لوٹنے والوں کو حقوقِ کراچی ریلی زیب نہیں دیتی آفاق احمد

شہر لوٹنے والوں کو حقوقِ کراچی ریلی زیب نہیں دیتی آفاق احمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے عہدیداران کا اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی اس وقت جس برے حال میں ہے اسکی ذمہ دارمتحدہ ہے جس نے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، شہر کے اٹھارہ ٹائون میں سے کوئی ایک ایسا نہیں کہ جو تباہی کا منظر پیش نہ کرتا ہو۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجروں کے سروں پر کوٹہ سسٹم متحدہ نے ہی غیر معینہ مدت کیلئے مسلط کیا ،چائنا کٹنگ متحدہ نے متعارف کرائی، کراچی کو بے ہنگم تعمیرات کا جنگل متحدہ نے بنایا اور آج نوجوانوں کو تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں جن مسائل کا سامنا ہے وہ تمام مسائل متحدہ ہی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ، اتنی بہت سی ناانصافیوں اور ظلم کو ایک ریلی کے ذریعے بھلایا جاسکتا ہے نہ پس پشت ڈالا جاسکتا ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ عوام کے مصائب کسی ریلی سے کم ہوسکتے ہیں نہ عوام کو بیوقوم بنایا جاسکتا ہے جو لوگ اسمبلی میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کو جواب نہ دے سکتے ہوں ان سے کسی اچھائی کی توقع قوم کو نہیں رکھنی چاہئے۔آفاق احمد نے کہا کہ حقوقِ کراچی ریلی سے پہلے متحدہ کی قیادت کو اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا ہوگا کہ کس طرح انہوں نے کراچی کو لوٹا اور عوام کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی صوبہ یا متروکہ سندھ کی راگ الاپنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں کیونکہ ان سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے ، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے مصائب کا خاتمہ صرف جنوبی سندھ صوبہ کے قیام سے ہی ممکن ہے کیونکہ جنوبی سندھ صوبہ کے قیام ہی کے ذریعے ہم اپنے وسائل پر اپنا حق منواسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ کے حصول کی جدوجہد تیز کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں جس سے عنقریب قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں