میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،کے ایم سی کا ملازم یاسر جعلساز بلڈر نکلا

سندھ بلڈنگ،کے ایم سی کا ملازم یاسر جعلساز بلڈر نکلا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

غیر قانونی تعمیرات مافیا میں کے ایم سی کا ملازم یاسر بھی شامل ہے ،بدعنوانی سے کمائی گئی آمدنی کو تعمیراتی امور پر خرچ کرکے ایک جانب کالے دھن کو قانونی حیثیت دی جارہی ہے تو دوسری جانب ناجائز عمارتوں کی تعمیر سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر مزید ناجائز آمدنی کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے ، جس کا واضح ثبوت لیاقت آباد نمبر 6 پلاٹ نمبر 637 پر بغیر نقشہ منظوری کے 5 منزلہ کمرشل پورشن کی تعمیر ہے ،جس کی اجازت سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر جلیس احمد نے دی ہے ، ذرائع کے مطابق کے ایم سی ملازم یاسر عرصہ دراز سے غیرقانونی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ہے ،جسے سندھ بلڈنگ کے ڈی جی سسٹم کی مکمل معاونت حاصل ہے ،جن میں ڈائریکٹر جلیس بھی شامل ہے ، یہی وجہ ہے کہ یاسر کو غیرقانونی تعمیرات پر کسی بھی قسم کی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں