میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب جانیوالے11 بھکاری گرفتار

عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب جانیوالے11 بھکاری گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانے والے گیارہ مسافروں کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 8 خواتین سمیت گیارہ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیاملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفر اور آٹھ خواتین شامل ہیں ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹ جعلی نکلے ملزمان کی جانب سے پیش کی جانے والی ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں