میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ ، ڈپٹی کمشنر پنجگورجاں بحق

مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ ، ڈپٹی کمشنر پنجگورجاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کو طبی امداد دی جارہی ہے، عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں