میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کی تیاری

اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری۔کراچی پولیس چیف کی کی سربراہی میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کا حکم دیدیا۔۔ منعقدہ اجلاس میں جرائم کی صورتحال، مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں کے خلاف سخت اور کامیاب ایکشن کیلئے مربوط اور ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ شہر میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری سمیت اغوا برائے تاوان کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔ پولیس چیف نے زونل ڈی آئی جیز کو انسپکشن ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات کی جو شہر میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کرے گی جبکہ جشن آزادی کے موقع پر اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کے علاوہ عوام کے تحفظ کے لیے مزار قائد، سی وی یو اور ہاکس بے میں اضافی نفری تعینات کرنے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے۔ اجلاس میں زونل سمیت تمام ڈی آئی جیز اور تمام ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران شریک تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں