میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختصرترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،وزیراعظم

مختصرترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختصرترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے اوربہت بڑی تباہی سے بچالیا۔ قوم سے الوداعی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آئین کے راستے سے آئے تھے اور اس پر چلتے ہوئے واپس جارہے ہیں، 16 ماہ کے صبر آزما کٹھن سفر کی آئینی مدت ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ضمیر اور قلب کے اطمینان کے ساتھ واپس جارہے ہیں، ملک کی باگ دوڑ نگراں حکومت کے سپرد کررہاہوں، راجا ریاض کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکٹر پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر شفاف اور غیرجابندار انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفادات پر آنچ نہیں آنے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو ملک میں تباہی کی صورتحال ہوتی، مشکل فیصلے نہ کرتے تو کیا کرتے، سابق حکومت نے ریاست کو قرض کی زنجیروں میں جکڑا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست ملکوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، معاشرے کے کمزور ترین طبقات کو قلیل مدت میں ریلیف دیا، مہنگائی ہوئی مگراشیا کی قلت نہ ماؤں بیٹیوں کو قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں