سندھ میں اوپر سے کوئی نام نہیں آتے، ناصر حسین شاہ
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جو بھی نام آئے گا مشاورت سے آئے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پر امید ہوں کہ کل کی ہونے والی میٹنگ میں بہتر نتائج نکل آئیں گے، کوئی اوپر سے نام نہیں آتے، نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا ہمیں علم نہیں، کافی نام زیر بحث لائے گئے، تمام لوگ معتبر ہیں۔نگران وزیراعظم کے ناموں کی افواہیں بھی میڈیا پر چلیں اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی ہوئی، نگران وزیراعظم کیلئے اتحادیوں نے شہبازشریف کو اختیار دیا تھا۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی قیادت نے کسی نگران وزیراعظم کا نام نہیں لیا تھا۔ناصر شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم بہت اچھے کردار کے مالک ہیں، ادھر کے ہی ہیں باہر سے نہیں آئے۔