میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف نے طنزیہ کہا وہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں، مریم اورنگزیب

شہباز شریف نے طنزیہ کہا وہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جب یہ کہا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں تو وہ طنزیہ کہا تھا۔ایک انٹرویومیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے آنکھ کا تارا ہونے کی بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہونے کا کہہ کر پھر اس کی وضاحت بھی دی، انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں آنکھ کا تارا ہوں تو مشرف دور میں جیلوں میں کیوں رہا؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا اگر میں آنکھ کا تارا ہوں تو اٹک قلعہ، اٹک جیل، اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں کیوں رہا، شہباز شریف کیانی صاحب کے دور میں بھی جیل گئے اور مشرف دور میں بھی جیل گئے۔انہوںنے کہاکہ باجوہ صاحب کے دور میں تو شہباز شریف کی بیٹیاں نیب کی عدالتوں میں گھسیٹی گئیں، شہباز شریف کا نظریہ ہے کہ تمام اداروں کو ہولڈ آف گورنمنٹ کی سوچ کے ساتھ چلنا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں