آئیے مل کر ملک سے نفرت کا خاتمہ کریں،بلاول بھٹوزرداری
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشنِ یومِ آزادی پر قوم کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے، ہم سب مل جل کر ملک سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں اور محنت کرکے پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں، جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے اور تمام پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن قائدِ اعظم محمد علی جناح اور ان کی قیادت میں آزادی کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے اپنے بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔