میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ کے گمس اسپتال عملے کی ایک اور غفلت و نااہلی سامنے آگئی

محکمہ صحت سندھ کے گمس اسپتال عملے کی ایک اور غفلت و نااہلی سامنے آگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسپتال میں سفارشی کلچر اور عملے کی نااہلی کہ باعث غریب مریض و عام لوگ طبی سہولیات سے محروم ،جدید مشینری کافقدان ہے
گمبٹ کے گمس اسپتال میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اورطبی عملے کی نااہلی کاروزانہ کوئی نہ کوئی کیس سامنے آنے لگا،رپورٹ
کراچی ( رپورٹ مسرور کھوڑو )محکمہ صحت سندھ کے گمس اسپتال عملے کی ایک اور غفلت و نااہلی سامنے آگئی، 8 اربوں روپے بجٹ کے باوجود ڈرپ سیٹ میسر نہیں، خون کی منتقلی کیلئے آئے مریض کی وڈیو وائرل ہوئے ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے دارالخلافہ گمبٹ کی گمس اسپتال میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور طبی عملے کی غفلت کے روزانہ نئیں واقعے سامنے آ رہے ہیں، اسپتال میں سفارشی کلچر اور عملے کی نااہلی کہ باعث غریب مریض و عام لوگ طبی سہولیات سے محروم ہیں، جدید ترین مشینری سے طبی سہولیات سے صرف سیاسی سفارشی اور اثر رسوخ رکھنے والے لوگ ہی فوائد لے رہے ہیں، محکمہ خزانہ سندھ نے گمس اسپتال کیلئے رواں برس 8 ارب 13کروڑ 97لاکھ 92 ہزار روپے جاری کئے تھے، گزشتہ رات ایمرجنسی میں عملے نے خون کی منتقلی کیلئے آئے مریض غلام رسول شیخ کو ڈرپ سیٹ نہیں دیا جس کی وڈیو وائرل ہوئی ہے وڈیو میں ڈاکٹر مریض کے ورثا کو کہہ رہا ہے کہ ڈرپ سیٹ نہیں نے خون کی منتقلی نہیں ہوگی، ورثا کا کہنا ہے کہ مریض کو خون کی منتقلی کیلئے شام کو 7 بجے کے آئے ہیں ساری رات ڈرپ نہیں لگائی گئی، جبکہ فوری طور ڈرپ نہ لگنے سے مریض کی طبیعت مزید خراب ہو رہی ہے، ورثا نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گمس اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت و نااہلی کا نوٹس لے کر کارروائی کریں، مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں