میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازسرکارعوام کو ریلیف دینے میں ناکام

شہبازسرکارعوام کو ریلیف دینے میں ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

آٹا، سبزیاں، دالیں اور بیشتر اشیا مزید مہنگی
دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو اور لہسن 6 روپے70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی
رواں ہفتے کے دوران 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 37 عشاریہ 69 فیصد ہو گئی،بعض اشیاکی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
لاہور(نیوز:ایجنسیاں) آٹا، سبزیاں، دالیں اور بیشتر اشیا مزید مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 37 عشاریہ 69 فیصد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار ہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے58 پیسے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو اور لہسن 6 روپے70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا، بیف، تازہ دودھ، دہی، آلو، نمک اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی آئی جبکہ چکن، چاول، کوکنگ آئل اور کیلا بھی سستا ہوا۔یوں ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ہوئی ہے اور مجموعی شرح 37.69 فیصد رہی۔ یہاں واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے 4 ماہ کے دوران مہنگائی میں ڈیڑھ سو فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے ملک میں مہنگائی میں 170 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے آخری ماہ یعنی مارچ 2022 میں ریکارڈ کی جانے والی مہنگائی کی شرح 9 عشاریہ 1 فیصد تھی، جو جولائی 2022 میں بڑھ کر 24 عشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 4.35 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد رہی، جون میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ سال جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں