میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کی فتوحات جاری ،ایئرپورٹ،پولیس ہیڈکوارٹر،فوجی اڈے پربھی قبضہ

طالبان کی فتوحات جاری ،ایئرپورٹ،پولیس ہیڈکوارٹر،فوجی اڈے پربھی قبضہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

طالبان نے صوبہ ہرات اور افغان شہر قندوز کے ائیرپورٹ اور فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے فرح، بدخشاں اور بغلان سے افغان افواج کے انخلا کے بعد اب طالبان نے نہ صرف قندوز ائیرپورٹ بلکہ وہاں قائم افغان فوج کی کور پامیر 217 کے ہیڈکوارٹر کو بھی قبضے میں لے لیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان فوجی طالبان کے آگے ہتھیار ڈال رہے ہیں، اس کے علاوہ طالبان نے قندوز میں فوجی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لیا ہے۔افغان حکام کے مطابق ضلع فرخار میں سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ صوبے بدخشاں میں صورتحال انتہائی خراب ہے، سرکاری گاڑیوں کو لوٹ کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ صرف 5 روز کے دوران طالبان 34 میں سے گیارہ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں،افغان طالبان نے اہم صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد فوج کے کور ہیڈ کوارٹر سمیت مزید 2 ائیرپورٹس پر قبضہ کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان فاراہ، بدخشاں اور صوبہ بغلان کے بعد اب قندوز ائیرپورٹ پر قابض ہوگئے ہیں جب کہ طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے 217 پامر کور ہیڈکوارٹر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔افغان میڈیا کا بتانا تھاکہ طالبان پہلی مرتبہ کسی فوجی کور ہیڈکوارٹر پر قابض ہوئے ہیں جب کہ طالبان کی جانب سے قندوز ائیرپورٹ پر موجود ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لیا گیا جسے ناکارہ بتایا جاتا ہے۔افغان میڈیا کا کہناتھا کہ قندوز ائیرپورٹ اور کور ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں افغان فوجیوں کو طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالتے دیکھا گیا ہے۔ طالبان نے جوزان شہر کے شبرغان ائیرپورٹ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ۔افغان میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہناتھا کہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز نے کچھ اضلاع میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہیں طالبان کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس میں کچھ ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے 9 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد حکومت نے سکیورٹی لیڈر شپ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور کئی کور کمانڈرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رکن اسمبلی کی جانب سے بھی قندوز ائیرپورٹ اور کورہیڈ کوارٹر کے تمام سازو سامان کے ساتھ طالبان کے قبضے میں جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں