میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھرمیں آتشزدگی، دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

گھرمیں آتشزدگی، دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔علاقہ پولیس کے مطابق متاثرہ گھر میں 7 افراد تھے جن میں سے 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بہن بھائی اور ایک خانسامہ تھا جن کی شناخت 80 سالہ سلطان مرزا، 72 سالہ شازیہ مرزا، 60 سالہ فرحت مرزا، 78 سالہ صبیحہ مرزا اور 50 سالہ اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے فرحت مرزا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کیاگیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران دم گھٹنے کے باعث ایک فائر فائٹر بھی بہوش ہوا۔ بیہوش ہونے والے فائر فائٹر طالب حسین کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائر فائٹر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ریسکیو اہلکار کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کی شدت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کو نکالنے میں دشواری ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے اندر جانے کا راستہ نہیں تھا، اس لیے جنگلہ توڑ کر داخل ہوئے، 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا، کمروں میں دھواں بھرنے کے باعث پانچوں افراد بے ہوش ہوئے تھے۔ریسکیو اہلکار کے مطابق آگ لگنے کے وقت تمام افراد گھر میں سو رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں