عزیر بلوچ کے حکم پر درجنوں افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار
شیئر کریں
میں لوگوں کو قتل کر کے اْن کی لاشیں نالے میں پھینک دیتا تھا‘،کراچی میں عزیر بلوچ کے حکم پر درجنوں افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے عزیر بلوچ کے حکم پر 10 افراد کو قتل کرنے والے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی کی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار عرف شریل کو گرفتار کرلیا، ملزم رحمان بلوچ کا داماد ہے جس نے عزیر بلوچ کے کہنے پر سال 2014ئ میں 10 افراد کو قتل کیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اْس نے پاک کالونی میں پولیس اہلکار فاروق کو شہید کیا، کئی افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں نالے میں پھینکیں، انور کوجک کے بھائی پٹھان کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش ندی میں پھینکی، ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا اعتراف کیا تھا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں جمع کرائے گئے گینگ وار کے سرغنہ کے اقبالی بیان میں عذیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری، اویس مظفر ٹپی، شرجیل میمن و دیگر کے بھی راز کھول دیے۔