میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ؔپاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبرحملہ ناکام بنا دیا

ؔپاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبرحملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کی ہے۔جس کے نیتجے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبرحملہ ناکام بنایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبرحملہ ناکام بنا دیا۔ بھارتی ایجنسیاں ذاتی موبائل ڈیٹا اور گیجٹ ہیک کرنا چاہتی تھیں۔بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے متعدد سائبر کرائم کیے جاتے تھے۔بھارتی سائبر اٹیک کے ذریعے دفاعی حکام کے موبائل ہیک کرنے کا منصوبہ تھا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حلموں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے ہیں۔تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں