میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیر کراچی کے عہدے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ

مئیر کراچی کے عہدے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بلدیاتی انتخابات سے قبل ’’میئر کراچی‘‘ کے عہدے کے حصول کے لیے سیاسی جوڑ توڑ شروع ہو گیاپاکستان تحریک کی جانب سے رواں سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق بھر پور لابنگ کا آغاز کر دیا گیا اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے گئے پی ٹی آئی نے متحدہ قومی موؤمنٹ سے میئر کراچی کے عہدے کی خواہش کا اظہار کر دیا دونوں جماعتوں میں بلدیاتی انتخابات ساتھ مل کر لڑنے پر غور شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے متعدد اراکین اسمبلی گذشتہ کئی دہائیوں سے میئر کراچی کے عہدے کے حصول کے لیے مہم جوئی کرتے دکھائی دیتے ہیں اس ضمن میں دونوں جماعتوں میں بلدیاتی انتخابات ساتھ مل کر لڑنے پر مشاورتی عمل جاری ہے تمام تر معاملات سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کی آ ئندہ چند روز میں کراچی آ مد پر متوقع ہے جس میں متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کا وفد نہ صرف وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرے گا بلکہ انہیں اپنے تمام تحفظات سے بھی آ گاہ کرے گاذرائع نے دعویٰ کیا کہ موجودہ میئر کراچی وسیم اختر کی کارکردگی سے با اثر حلقے با الخصوص کراچی کی عوام شدید نالاں ہے جس کے تحت بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موؤمنٹ کو بڑے چلینج کا سامنا ہے تاہم آ ئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی متحدہ قومی موؤمنٹ کے لیے بڑا ہدف تصور کی جا رہی ہے جسے عبور کرنے کے لیے متحدہ پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی اتحاد کرنے پرخاصہ زور دیا جا رہا ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف میئر کراچی کی نشست سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکی ہے جس کے تحت متحدہ قومی موؤمنٹ سے سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق تمام تر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے دونوں جماعتوں کے مابین بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے پر کافی حد تک اتفاق ہو چکا ہے جس کے تحت متحدہ پاکستان اور پی ٹی آ ئی کا بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ اتحاد متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں