میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

جنرل پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں کراچی میں راہ ہموار کریں،حکمران لیگ کا فاروق ستار کو پیغام
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سیاسی آزادی حاصل کرنے ، بند دفاتر کھلوانے اور اسیر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعدحکمران مسلم لیگ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ماضی میں جنرل پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں کراچی میں راہ ہموار کریں اور ممکنہ طور پر کسی ریلی یا جلسے کا اہتمام کرکے کراچی میں اپنے ووٹ بینک کو اس طرف مائل کریں کہ عدلیہ کا فیصلہ موجودہ پولیٹیکل نظام میں ناقابل قبول ہے ۔ لاہور کے بعد کراچی سے اٹھنے والی آواز (ن) لیگ کو ملک میں مستحکم کرے گی ۔ ایسا کرنے کی صورت میں نہ صرف ایم کیو ایم کے چھوٹے موٹے دفاتر حوالے کر دیئے جائیں گے بلکہ کراچی ، حیدر آباد اور میرپورخاص کا پیکیج خود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خورشید بیگم ہال میں آکر اعلان کریں گے اور مستقبل میں اس اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے گورنر محمد زبیر عمر کی جانب سے مختلف مراعات بھی فراہم کی جائیں گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں