میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئیں

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیہا دھوپیا کی کار کو ریاست ہریانہ اور پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑہ میں حادثہ پیش آیا
سابق بیوٹی کوئین اور بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی روڈ حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے آڈیو چیٹ شو نو فلٹر کے دوسرے سیزن کی مشہوری میں مصروف ہیں جس وجہ سے وہ بھارت کی ایک سے دوسری ریاست کا سفر کر رہی تھیں۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار کو ریاست ہریانہ اور پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑہ میں حادثہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی تیز رفتار گاڑی ایک دوسری تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئیں، تاہم ایکسیڈنٹ میں اداکارہ بال بال محفوظ رہیں۔اداکارہ کو چندی گڑہ سے ممبئی کیلئے روانہ ہونا تھا وہ ایئرپورٹ جا رہی تھیں۔تیز رفتاری کے باعث اداکارہ کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ٗ انہیں شولڈر میں چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کیا گیا۔حادثے میں اداکارہ کی ٹیم کے دیگر ارکان بھی معمولی زخمی ہوئے۔روڈ حادثے کے بعد جائے وقوع پر سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے، جنہوں نے نیہا دھوپیا کو دیکھتے ہی اپنے اسمارٹ موبائل نکال کر تصاویر کھینچا شروع کردیں۔حادثہ ہونے کے باوجود لوگ اداکارہ کے ساتھ زبردستی سیلفی بھی نکالنے کی کوشش کرتے رہے، جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی نکالتے رہے۔لوگوں کی جانب سے کوئی بھی امداد کارروائی نہیں کی گئی ٗ اداکارہ کی ٹیم نے خود اپنی مدد آپ کے تحت سارا کام کیا۔خیال رہے کہ نیہا دھوپیا 2002 میں مس فیمینا انڈیا رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1994 سے ملایم زبان میں بننے والی فلم سے کیا۔اب تک وہ ہندی سمیت ملایم، تیلگو اور بنگالی زبان میں بننے والی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیںجبکہ ان دنوں وہ اپنے آڈیو چیٹ شو کی تشہیر میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں