میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایجوکیشن فاؤنڈیشن،853کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایجوکیشن فاؤنڈیشن،853کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ مسرور کھوڑو) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مختلف پارٹنر اسکولوں کو8 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ 46 ہزار روپے کی ادائگیاں اسکول بینک اکاؤنٹس کے بجائے خلاف ضابطہ برائے راست کردیں، انتظامیہ نے 27 ہزار سے زائد اسکولوں میں طلبہ کے اندارج ، حاضری سمیت دیگر ڈیٹا کی کوئی تصدیق نہیں کی، بھاری رقم کے فنڈ کی تقسیم میں غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر کے مالی سال 22-2021 کے دوران متعلقہ اسکولوں کو بینک اکاؤنٹس کے بجائے افراد کو خطیر رقم کی خلاف ضابطہ و بے ترتیب ادائگیاں کی گئی ہیں جبکہ کچھ اسکولوں کے لیے ادائگیاں ان بینک اکاؤنٹس میں کی گئی ہیں جن کے پاس رجسٹریشن درست نہیں تھیں، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن انتظامیہ کی جانب سے صوبے بھر کے 27 ہزار اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے اندارج ، حاضری، ڈیٹا سمیت دیگر تفصیلات کی تصدیق نہیں کی گئی، دستاویز کے مطابق فاؤنڈیشن انتظامیہ نے اپنے ذمہ داری اور کارکردگی میں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر تفتیش کنندہ ادارے نے محکمہ تعلیم سندھ کو معاملے پر تحقیقات کرانے کی سفارش کررکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں