میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلساز افسران کے گرد میئر کراچی کا گھیرا،اکھاڑ پچھاڑ شروع

جعلساز افسران کے گرد میئر کراچی کا گھیرا،اکھاڑ پچھاڑ شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ کراچی میں تبادلوں و تعیناتیوں کے جھکڑ عمران راجپوت عرصہ 8سال بعد انسداد تجاوازت کی پر کشش سیٹ سے فارغ ایک افسر معطل ایک بحال، میئر کے چہیتے و منظور نظر افسران اہم عہدوں پر تعینات 7؛محکموں میں تبدیلیاں فیک 19 گریڈ لینے والوں کی تنزلی انکو واپس گریڈ 18 تھما دیا دوسری طرف بے قاعدگیوں کے بازی و بادشاہ گر مسرت علی خان کو بطور ڈائریکٹر پے رول کی جاذب نظر و پرکشش سیٹ پر فرائض جاری رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا جبکہ عمران راجپوت کو معطلی سے بحال کرکے اہم سیٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ پر تعینات کردیا گیا واضح رہے کہ انہیں گریڈ 18میں بحال کیا گیا ہے جبکہ وہ گریڈ 19جعلی طریقے سے لے کر گریڈ 19کی تنخواہ لیتے رہیں ہیں مزکورہ جعل سازی و ٹیمپرنگ کے ماسٹر مائنڈ سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی ہی تھے ہاتھ کی صفائی و باریک کام کے منجھے ہوئے کاریگر کہلاتے ہیں موصوف مسرت علی خان نے خود اپنا اور منہاج الحق کا بھی گریڈ 19 کر لیا تھا مگر بھانڈہ پھوٹنے پر ریورڈ کردیے گئے ادھر دوسرا تبادلہ ایس سی یو جی سروس کے عاشق الیاس کو جو میئر کے چہیتے اور جمیل فاروقی ٹو کہلاتے ہیں انہیں سئنیر ڈائریکٹر ایچ آر ایم تعینات کرنے کیساتھ ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج سے بھی نواز دیا گیا عاشق الیاس نے کچھ بڑے و باریک کام پچھلے ٹرن اوور میں اتارے اور سابقہ خدمات کے عوض انہیں دوبارہ تعینات کیا گیا ہے محکمہ اسٹیٹ سے اعجاز پلھ ایس ایس سی یو جی کو ہٹا دیا گیا ہے اور عمران احمد کو تعینات کردیا گیا جبکہ غلام سرور پھلپھوٹو گریڈ 18 ایس سی یو جی افسر کو سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جو کہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر سیٹ سنبھالے ہوئے تھے انھیں ہٹا کر سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی لگا دیا گیا ہے جہاں سے سلیم تاجک کو ایچ آر ایم رپورٹ کرائی گئی ہے۔ فیصل رضوی گریڈ 18ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹرمینل کا چارج دیا گیا ہے۔ غلام عباس زیدی ایم ایس سرفراز رفیقی شہید اسپتال کو معطل کرکے ایچ آر ایم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیف عباس حسنی گریڈ 19کو سینئرڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کرکے صرف دو ماہ کی سروس رہ جانے والے جاوید رحیم کو ہٹا کر رپورٹ کرادی گئی ہے انکی تعیناتی دو ماہ قبل 9سال بعد ہوئی تھی۔ عمار خان گریڈ 18 ایس سی یو جی سروس کو عمران راجپوت کی جگہ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات تعینات کیا گیا ہے۔ سات محکموں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جعلی انیس گریڈ لینے والے ریورڈ کردیئے گئے ہیں سنگین نوعیت کے الزامات و شکایات کے باوجود مسرت علی خان کو ڈائریکٹر پے رول کی سیٹ پر رولنگ اتھارٹی دے دی گئی جو کہ دلچسپ اور حیرت انگیز بات بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں