واٹر بورڈ کے نظام میں کرپشن ، دو نمبر کام میں سب ملوث ،حافظ نعیم
شیئر کریں
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ساتھ ایک پورا غیر قانونی نظام موجود ہے، دو نمبر طریقے سے پانی کی فراہمی میں سب ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ساتھ ایک پورا غیر قانونی نظام موجود ہے، کچھ آبادیوں میں سالوں سے پانی نہیں آرہا، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ مین لائن میں 1300 پنکچر ہیں، پتا چلا کہ واٹربورڈ کا عملہ ملا ہوا ہے۔مرتضیٰ وہاب اب چیئرمین بنے ہیں مگر پیپلز پارٹی تو سالوں سے اقتدار میں ہے، دو نمبر طریقے سے پانی کی فراہمی میں سب ملوث ہیں، جب خود کرپشن کرائیں گے تو کون پکڑا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے سوال کیا کہ کیا یہ ممکن ہے اتنا بڑا دھندہ چل رہا ہے اور بلاول ہاؤس کو نہ پتا ہو؟ٹینکرمافیا کا راج چلتا رہے گا یہ کرپشن سندھ حکومت کے ماتحت ہورہی ہے، پانی چوری والے گرفتار نہیں ہو رہے کیونکہ عملہ ملوث ہے، صنعتی علاقوں کو پانی دینا حکومت کا کام ہے، وہاں قانونی پانی نہ ملنے کے سبب غیر قانونی طور پرپانی دیا جاتا ہے۔کراچی کے ایشوز کے حوالے سے ازسرنو بڑی تحریک شروع کررہے ہیں، کچھ قوتیں ان مافیاز کو سپورٹ کر رہی ہیں کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں۔لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، نیب کو کے الیکٹرک مافیا نظر نہیں ا?تی کوئی احتساب نہیں ہے۔شہریوں سے اپیل ہے جماعت اسلامی کے پلیٹ فام سے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، ہم کے الیکٹرک کے مسئلے کو بڑی تحریک کے طور پر شروع کرنے جا رہے ہیں۔